آزادی کپ: سیکیورٹی کلئیرنس کے لئے شاپنگ سینٹرز کے ملازمین کا ڈیٹا طلب

Published on September 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments


لاہور (یواین پی)آزادی کپ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے اور سیکیورٹی کلئیرنس کے لئے لاہور پولیس نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے پلازہ مالکان، دکانداروں اور شاپنگ سینٹرز کے ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ۔قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آزادی کپ کے سلسلے میں لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے پلازہ مالکان،شاپنگ سینٹرز اور دکانداروں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے فارم فراہم کر دیئے۔ ایس پی ماڈل ٹاون حسنین حیدر کے مطابق پلازوں اور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے فارم جاری کئے گئے ہیں ، شاپنگ سینٹرز اور دکانداروں کا بھی ڈیٹا مرتب کیا جائے گا ۔ایس پی ماڈل ٹاون حسنین حیدر کے مطابق میچ کے تینوں روز قذافی کے گردونواح میں واقع پلازے،دفاتر اور مارکیٹیں بند ہونگی، پلازہ مالکان،مارکیٹ عہدیدار اور دکاندار فارم کے ساتھ کوائف جمع کرائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes