شیخ رشید نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ناکامی کا اعتراف کر لیا

Published on December 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) کچھ دن پہلے میں بیمار ہوا تو پتہ چلا دوائیاں بہت مہنگی ہو گئی ہیں، ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں بیمار ہوا تو پتہ چلا دوائیاں بہت مہنگی ہیں۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم لوگ الزام حکومت کو دے رہے ہیں حالانکہ یہ ماضی کی وجہ سے ہوا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن وہ بالکل صحت مند ہیں اور انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔ نواز شریف نے آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں اور نواز شریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان آنے کا ویزا دوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes