چین نے پاکستان سے مدد طلب کر لی

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments


لاہور (یو این پی) چین کی شکل میں پاکستان کو کپاس کی بڑی منڈی ملی گئی، چین میں کپاس کا سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کے کپاس کے تاجر پاکستانی تاجروں سے کپاس منگوانے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں، چین پاکستانی کپاس کی نئی منڈی بنے سے پاکستان کی کپاس کی مانگ میں اضافہ ہو گا اور یہاں کے کاشتکاروں کو کپاس کی اچھی قیمت ملے گی۔ ذرائع کے مطابق کپاس کا کاشت پر بھاری اخراجات کے باوجود ماضی میں پاکستانی کاشتکار کو کپاس کی بہتر قیمت نہیں مل سکی، کپاس کی پیداواری لاگت کا 50 فیصد صرف زرعی زہروں پر خرچ ہوتا ہے جس کے وجہ سے زہر پاشی صحیح آلات سے اور صحیح طریقوں سے کیا جانا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو صیح انداز میں زہر پاشی کرنے کی ترغیب دی جس سے ان کی زہر پاشی کی لاگت کم ہو گئی، اسی طرح کھاد کی سبسڈی سے بھی کسانوں کو بہت فائدہ ہوا، اس سال کسان کو دوہرا فائد ہونے کا امکان ہے ایک تو اس کی لاگت کم ہوئی ہے اور دوسری اس کی قیمت زیادہ ملے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme