یوکرائنی سفیر کا جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے ممبران کے لیے یوکرائن میں تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

اسلام آباد( یو این پی )جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ذوالفقار علی ملک کی قیادت میں و فد مرکزی جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فاؤنڈیشن سہیل صدیق ،مرکزی سینئر نائب صدر راجہ عتیق،ترجمان طاہر جعفری، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری لالہ ثناء للہ بھٹی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رفاقت حسین نے یوکرائن کے سفیر ولادی میر لوکو مووسے ملاقات کی ،یوکرائن کے سفیر لوکوموو نے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے ممبران کی یوکرائن میں تربیتی ورکشا پ کرانے کا اعلان کیا ۔ملاقات کے موقع پر یوکرائنی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے یوکرائن اور پاکستان کے صحافیوں کا آپس میں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے صحافی ایک دوسرے کیلئے پل کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی صحافیوں کیلئے ویلفیئر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم و جو د میں آ یاہے جو صحافی برادی کی مشکلات کا ازالہ کرکے انہیں خوشیاں دے رہا ہے ۔ جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ذوالفقار علی ملک نے یو کرائن کے سفیر سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کے جنر نلسٹ فا ؤ نڈ یشن کے پلیٹ فا رم سے صحا فی برادری کے حق کیلئے آ واز بلند کر تے رہیں گئے۔ مرکزی جنر ل سیکرٹری سہیل صدیق نے یوکرائنی سفیر کو جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کا ر کردگی سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔آخر میں مرکزی صدر ذوالفقار علی ملک نے یوکرائن میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے ممبران کی تربیتی ورکشاپ کے اعلان پر یوکرائنی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

JF pic

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes