این اے 120 میں ملک لوٹنے اور جھوٹ بولنے والوں کو رد کر دیں: عمران خان

Published on September 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments


لاہور (یو این پی) چئیرنگ کراس سے شروع ہونے والی پی ٹی آئی کی ریلی میں دن بھر عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خطاب جاری رہے۔ ریلی میں کھلاڑیوں کا جوش و جنون دیدنی تھا۔ کارکنان اور ٹائیگرز چئیرنگ کراس سے داتا دربار تک اپنے کپتان کے ساتھ رہے۔ کھلاڑیوں کا جنون برقرار رکھنے کے لیے عمران خان جگہ جگہ خطابات سے ٹائیگرز کے خون کو گرماتے رہے۔اس موقع پر عمران خان نے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا مریم بی بی اللہ آپ کو سچ بولنے کی توفیق دے۔ انہوں نے این اے 120 کے ووٹرز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کے این اے 120 کے لوگو یہ وہ ہیں جو ملک لوٹتے ہیں اور آپ سے جھوٹ بولتے ہیں۔ داتا دربار پر اختتامی خطاب کرتے ہوئے عمران خان ایک بار پھر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ “مریم کے پاپا چور ہیں”۔این اے 120 میں ضمنی الیکشن کا وقت قریب آتے ہی انتخابی مہم بھی اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes