آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے: محکمہ موسمیات

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 995)      No Comments

  اسلام آباد ( یو این پی  ) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش جبکہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن میں تیز / گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔یو این پی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ، میرپور خاص ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاجبکہ ہزارہ ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن، کشمیر اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں27، کاکول 04، بالاکوٹ 02، راولاکوٹ 14، کوٹلی 02، مظفرآباد 01، ڈی جی خان 02، مری، منگلا 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیرآباد میں45، سکھر 44، لاڑکانہ، پڈعیدن، سبی، جیکب آباد، دادو 43 ، تربت، سکرنڈ، رحیم یار خان، روہڑی 42جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 21، اسلام آباد 13، کراچی 25،پشاور 18، کوئٹہ 06،گلگت 09اور چترال میں 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes