سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے سامنے یاسمین راشد نے بھرپور مقابلہ کیا، عمران خان

Published on September 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سرکاری وسائل اور مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود یاسمین راشد نے بھرپور مہم چلائی اور جرات و بہادری کے ساتھ اشرافیہ کا مقابلہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این اے 120 سے تھریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد اور تمام کارکنان نے دن رات محنت کر کے ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر میں کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر خاتون کارکنان کا شکر گذار ہوں جنہوں نے تمام تر مخالفت اور دباؤ کے باوجود انتھک محنت کرتے ہوئے کلثوم نواز کا مقابلہ کیا اور ووٹرز کی بڑی تعداد کو گھر سے نکالا.انہوں اپنی ایک اور ٹیوٹ میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے پر شاباش دی اور ان کی سرگرم اور متحرک انتخابی مہم کو سراہا جس نے زیادہ طاقت ور مخالف کو مشکل میں ڈالے رکھا.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题