پاکستانی طلباء کیلئے امریکا میں 10 لاکھ ڈالرز کا انعام

Published on September 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments


واشنگٹن(یو این پی)یہ انعام پاکستانی طالب علموں کو دنیا بھر گھرے لاکھوں پناہ گزینوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے بنائے جانے والے منصوبے پر دیا گیا۔ سماجی خدمت کا یہ منصوبہ پناہ گزینوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ پاکستانی طلباء کو یہ انعام دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں کی مشکلات کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں پر دیا گیا۔ ان چار طالبعلموں نے اپنا پراجیکٹ پیش کیا جو کہ پناہ گزینوں کی مشکلات کے پیش نظر، انہیں سولر پاور رکشوں کی فراہمی تھا جن سے دنیا بھر میں گھرے پناہ گزینوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع اور ہو سکتی ہے اور ذرائع آمد و رفت کی فراہمی سے انہیں متبادل روز گار بھی میسر آ سکتا ہے۔ پاکستانی طلباء نے دیگر پانچ گروپوں کو ہرا کر یہ انعام اپنے نام کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题