انٹر ڈویژنل پنجاب تیکوانڈو چیمپئن شپ کلیم شہید کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل پنجاب تیکوانڈو چیمپئن شپ کلیم شہید کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سینئروائس پریزیڈنٹ حاجی ظفر اللہ نے کیا۔ جس میں پنجاب کے نو ڈویژن نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اظہارالحق سیکرٹری جنرل پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے اور ایونٹ َمیں بھر پور تعاون کرنے پر چیئرمین پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن ساحل چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب تیکوانڈو ایسوسی کے صدر مشتاق بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین ساحل چوہدری نے سیکرٹری پنجاب ڈاکڑ اظہار الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ پنجاب میں تیکوانڈو کی پروموشن کے لئے ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں تاکہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا موقع مل سکے اور آخرمیں ڈاکڑ اظہار الحق نے پنجاب بھر سے آئے ہوئے سیکرٹری، صدور، کوچز اور کھلاڑیوں کا ایونٹ کو کامیاب کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog