اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شراب کی دو منی فیکٹریوں سمیت چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

Published on September 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,640)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شراب کی دو منی فیکٹریوں سمیت بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد 12افراد کے خلاف مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کو اطلاع ملی کہ 5فورایل میں شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری میں بڑے پیمانے پر شراب تیار کی جارہی ہے جس پر ایس ایچ او چوہدری محمد سرور نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 20لیٹر شراب اور دیگر سامان منی فیکٹری برآمد کرکے ناظم عباس ولد غلام سرور کو گرفتار کر لیا ،تھانہ صدر دیپالپور کو اطلاع ملی کہ ڈولووال میں شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری میں بڑے پیمانے پر شراب تیار کی جارہی ہے جس پر اے ایس آئی عبدالمجید نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 21لیٹر شراب اور سامان منی فیکٹری برآمد کر کے اکرم ولد فیض کو گرفتار کر لیا جبکہ اقبال عرف بالی ولد محمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت منشیات فروش عمردراز ولد احمد رضا سے شراب دیسی60لیٹر، انعام عرف مانی ولد حاجی اکرم سے شراب دیسی20لیٹر،محمدزبیر ولد دوست سے چرس320گرام ، رشید احمد ولد محمدامیر سے چرس515گرام، ندیم ولد ملک رفیق سے چرس310گرام ، عبدالجبار ولدمحمدیٰسین سے پسٹل30بور،ارشد ولد الیاس سے پسٹل30بور،شبیر احمد ولد شوکت علی سے پسٹل30بوراور عاقب عرف عاطف ولد عبداللہ سے پسٹل30بور برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes