شریف خاندان کے اثاثے منجمد

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں، جبکہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے بنک اکاونٹس بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ نیب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تمام ادارے ملزموں کے نام اثاثوں کی ٹرانسفر فوری روک دیں۔ اس سلسلے میں نیب نے تمام بینکوں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور کمشنرز کو خط ارسال کر دیا۔جس میں بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ملزموں کے اکاونٹس سے رقوم کی منتقلی روکی جائے، جائیداد کی منتقلی روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا گیا ہے، جبکہ گاڑیوں کی ٹرانسفر روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ملزموں کے ا ثاثے ٹرانسفر کرنےوالے کو 3 سال قید ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes