بورے والا کی خبریں یواین پی ڈیسک سے

Published on June 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

UNP-Burewala

چور ایک فیکٹری اور ٹیوب ویل سے تین لاکھ پندرہ ہزار روپے کی تار چوری کر کے لے گئے
بورے والا (یو این پی)چور ایک فیکٹری اور ٹیوب ویل سے تین لاکھ پندرہ ہزار روپے کی تار چوری کر کے لے گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 505ای بی میں واقع جبار کاٹن فیکٹری سے چور 1لاکھ پچیس ہزار مالیت کی کاپر وائر نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے تھانہ فتح شاہ کے علاقہ موضع مراد علی میں سید ایوب کے ٹیوب ویل سے فلک شیر سکنہ 41کے بی اور پانچ کس افراد ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کی تار چوری کر کے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے،سردار خالد سلیم بھٹی
بورے والا (یو این پی)بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے امراء کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں پر زرعی ٹیکس کا نفاذ نہ کر کے زیادتی کی گئی ہے جبکہ حکومت کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے سخت شرائط پر قرضے لینے پڑیں گے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ترقی و خوشحالی کے دروازے بند کر کے غیر ملکی امداد تلے دبے جارہے ہیں بجٹ امیر دوست ،مراعات یافتہ اشرافیہ طبقات کے مفادات کا تحفظ کیا گیا جبکہ مہنگائی نے غریب عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے لیکن غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ٹیکس لگا کر عام آدمی کو براہ راست متاثر کیا گیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ بابا محمد ریاض ،چوہدری علاؤ الدین ، چوہدری اعجاز احمد ،تنویر رسول چھینہ ،شاہد چوہان ،ملک طالب حسین ،ملک معراج ،میاں شاہد سلیم ،غلام مصطفی جٹ اوریسین رامے بھی موجود تھے ۔

آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شادی بیاہ پر فائرنگ اور آتشبازی کا سلسلہ زور شور سے جاری
بورے والا (یو این پی)آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شادی بیاہ پر فائرنگ اور آتشبازی کا سلسلہ زور شور سے جاری ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی آتشبازی اور فائرنگ پر سختی سے پابندی کے باوجو د بورے والا شہر اور گردونواح میں فائرنگ اور آتشبازی کا سلسلہ جاری ہے رات گئے تک شادی و مہندی کی تقریبات میں رات گئے تک فائرنگ و آتشبازی ہوتی رہتی ہے جس وجہ سے لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سکون سے سو تک نہیں سکتے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题