گلاسکو (یواین پی):صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ہم اسکے امین۔مثبت صحافت کے ذریعے ہم پاکستانی قوم
کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔صحافی اپنی جان پر کھیل کر حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے لہذا صحافی
اور صحافتی اداروں کی قدر کریں۔ہمارا مقصد مثبت میڈیا کے فروغ کے ذریعے مضبوط اور مستحکم پاکستان کا قیام ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب،صحافی،سوشل ورکر اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی صہبان عارف صہبائی نے سکاؤٹش پریس کلب اور پاکستان پریس کلب یو کے کے سینئر ممبران سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان دنیا بھر کے پاکستانی صحافیوں کی عالمی صحافتی تنظیم کے طور پر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔دنیا بھر کے
پاکستانی صحافی اور صحافتی ادارے عالمی سطح پر پاکستان اور پاکستانیوں کو مثبت انداز میں پیش
کریں۔دنیا شاہد ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف تھا اور رہے گا۔اب ہمیں ٹرمپ کی
ڈومور پالیسی پر چلنے کے بجائے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نئی نسل کو دہشتگردی
کے عذاب سے بچانا ہے۔ پاکستان میں انقلابی میڈیائی اور تعلیمی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ایس۔اے۔صہبائی
نے صحافتی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دنیا بھر کے پاکستانی صحافی اپنے حقوق کی بحالی اور مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اپنے تمام ذاتی اور میڈیائی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر متحد نہیں ہو جاتے تب تک مخلص ،امانتدار غریب صحافی اور عوام ظلم کی چکی میں پستے رہیں گے۔ایس۔اے۔صہبائی نے دنیا بھر کے پاکستانی صحافیوں کو جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے متحد ہو کر مثبت میڈیا کے فروغ اور صحافتی برادری کے لیے ہے