مرد کامرد سے نکاح ،ریکارڈ سے جعل سازی بے نقاب

Published on September 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 707)      No Comments

بورے والا (یواین پی)مرد کے مرد سے نکاح کے معاملہ پر بلدیہ کے ریکارڈ سے جعل سازی بے نقاب ہوگئی پرت تیار کر کے دلہن کی جگہ اس کے والد کا نام درج کیا گیا تفصیلات کے مطابق بعض اخبارات میں‌خبریں شائع ہوئیں کہ مقامی شہری طارق محمود نے عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 10 مئی 2013ء کو نواحی گائوں 445 ای بی میں ڈاکٹر محمد دین سکنہ ایف بلاک کا نکاح 445 ای بی کے نوجوان ذوالفقار علی سے پڑھایا گیا ہے جو کہ شرعی طور پر سنگین جرم ہے معاملہ کی تصدیق کے لئے جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر محمد دین کے بیٹے لیاقت علی کا نکاح ذوالفقار علی کی بیٹی آمنہ بی بی سے ہوا درخواست گزار نے نکاح رجسٹرار کو بلیک میل کرنے کے لئے اس شادی کی ایک جعلی پرت تیار کی جس میں لڑکے کے والد کو دلہا اور لڑکی کے والد کو دلہن ظاہر کیا گیا جبکہ ریکارڈ میں موجود اصل پرت پر دلہا دلہن اور نکاح رجسٹرار کے دستخط نہیں‌ ہیں بلدیہ بورے والا کی رجسٹریشن برانچ میں موجود نکاح رجسٹر نے اس جعل سازی کا بھانڈا پھوڑ دیا اس سلسلہ میں نکاح رجسٹرار لیاقت علی نے بتایا کہ وہ جعل سازگروپ کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog