بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کی بھر مار نے ووٹرز کو پریشان کر دیا

Published on December 29, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(یواین پی)بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کی بھر مار نے ووٹرز کو پریشان کر دیا ایک ایک وارڈ میں درجن بھر امیدواروں کی آمد سے ووٹرز کے لیے ووٹر ہونا بھی پریشانی کا سبب بن گیا ایک امیدوار ووٹ مانگ کر جاتا ہے تو دوسرا امیدوار اور اس کے حامی گھر کی دہلیز پر دستک دینے پہنچ جاتے ہیں ووٹرز کا کہنا ہے کہ اس بار بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کی کثرت نے ہمارے لیے معمولات زندگی کو رواں رکھنا بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ صبح سے لے کر رات گئے تک امیدواروں کا جھرمٹ ان کے لیے تکلیف کا سامان کرتا رہتا ہے ہر امیدوار اپنی اپنی جانب سے خلوصی اور دعوؤں کے ساتھ ان دھمکتا ہے امیدوار اور اس کے حامی اپنے منشور اور اپنے سیاسی قد کاٹھ کے بارے میں خوب قصیدے سناتے ہیں اور ذاتی تعلق و قربت کے حوالے دئیے جاتے ہیں اور ابھی ووٹرکی ایک امیدوار سے بمشکل جان چھوٹتی ہے کہ دوسرا امیدوار پہنچ جاتا ہے اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے بعض ووٹرزکا کہنا ہے کہ ہم گھر سے ضروری کے لیے باہر نکلتے ہیں کہ تاکہ امیدوار اور ان کے حامیوں کا ٹولہ ان کو آن گھیرتا ہے اور سلا م ودعا میں کافی وقت لگ جاتا ہے اور ضروری کام دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے ووٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بار بہت سے شوقیہ کھلاڑی میدان میں آگئے ہیں جن کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے اور نہ ہی سیاسی سوچ ہے بلکہ اسے شوقیہ کھلاڑی محض اپنی ہمت بڑھانے اور دوسرے امیدواروں پر ان کے حق میں بیٹھنے کا رعب جتانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا منت ترلہ کیا جائے اور بعض شوقیہ کھلاڑیوں کو تو سیاسی پیشہ ور بھی قرار دیا جارہا ہے جن کا مقصد مخالف امیدوار سے کچھ مال پانی لے کر الیکشن سے دستبردار ہونا ہے بہر حال صورتحال جو کچھ بھی ہے اور تبصرے اپنی جگہ مگر امیدواروں کی بھیڑ نے الیکشن کو دلچسپ رنگ بھی دے دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes