پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد میں راشن بیگ، پینے کا پانی تقسیم

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) پاکستان رینجرز سندھ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے جھمپیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے متاثرہ 500 افراد میں راشن بیگ، پینے کا صاف پانی، پلاسٹک کی چادریں اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں گئی ۔ پاکستان رینجرز کے افسران اور جوانوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں پاکستان رینجرز سندہ کی ٹیمیں بارش اور سیلاب زدگان کی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندہ کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر بارش اور سیلاب متاثرین کوکھانے پینے کی اشیاء، راشن اور پینے کے صاف پانی سمیت مطلوبہ اشیاء کی فراہمی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے صف اول پر کام کر رہی ہے اور انھیں تنہا اور بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme