معروف اداکارہ و گلو کارہ ہیر سنگھارکی کوٹھی پہ سابقہ دیور کا قبضہ

Published on October 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

اعلی حکا م میر ی کوٹھی واپس دلائیں، سابقہ دیور کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے سخت سزادی جائے ہیر سنگھار
لاہور (یواین پی)معروف اداکارہ و گلو کارہ ہیر سنگھارنے اپنی کوٹھی پر ہونے والے قبضے کا انکشاف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ و گلو کارہ ہیر سنگھارنے اپنی کوٹھی پر نا جائز قبضہ ،کے بارے میں انکشاف کرتے ہوے کہا ہے کہ میری کوٹھی پر قبضہ میرے سابقہ دیور اختر سیدی نے عرصہ ساڑھے تین سال سے کیا ہوا ہے اور میں اور میرے بچے کرائے کے مکانوں میں خوار ہو رہے ہیں اور،اب میں اپنی کوٹھی کا قبضہ واپس لئے بغیر دم نہیں لوں گی،ایک سوال کے جواب میں ہیر سنگھار نے یواین پی کو بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تھی میں شوبز میں نہیں تھی تب میں بیوٹی پارلر اور بوتیک چلاتی تھی جب میری اس فیملی میں شادی ہوئی تھی تب میری سسرالی فیملی کی مالی حالت بہت کمزرو تھی میرا دیور اختربہت ہی مکار اور چلاک ہے میری شادی سے پہلے اس نے مجھ سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی مگر میر ی شادی اس کے بھائی اکبر سے ہوگئی میرا تعلق خانپور کٹورا سے ہیں میری شادی باہمی رضامندی سے ہوئی اس وقت ہی میرے دیور اختر سیدی نے کہا تھا کہ میں آپ کا گھر بسنے نہیں دونگا اور پھر ایسا ہی ہوا میرا سابقہ خاونداپنے بھائی کے بہکاوے میں آکر راہیں جدا کر لیں میرے سابقہ دیور نے اپنے بھائی اور بچوں کا بھی خیال نہ کیااور میری کوٹھی آبائی شہر خانپور کٹورا پر قبضہ کر لیا ،میری علیٰ احکام سے اپیل ہے کہ میری کوٹھی واپس دلائی جائے اور سابقہ دیور کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے سخت سزادی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog