عمر میں پوتا دادے سے بھی بڑا ، یقین نہ آئے تو خود پڑھ لیں

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

1
رحیم یار خان (یو این پی ) نادرا کا ایک اور کارنامہ ، رحیم یار خا ن کے شہری کو اپنے دادا سے بھی بڑا کردیا ۔35 سالہ شخص کی عمر شناختی کارڈ میں 116 سال درج کردی گئی ہے ۔متاثرہ شخص نےحکام کو بار بار تصحیح کیلئے درخواست کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔کبھی مرد کو عورت ، عورت کو مرد ، کسی کو بڑا تو کسی کو چھوٹابنا دینا نادراکا تو آج کل بائیں ہاتھ کا کام بن چکا ہے۔کچھ ایسا ہی ہوا ہے محمود کوٹ کے رہائشی نصیر احمد کے ساتھ جس کی شناختی کارڈ میں پیدائش 1900 درج کر دی گئی اور جبکہ باپ کی پیدائش 1960 درج ہے۔متاثرہ شخص نے اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری عمر 116 سال درج ہونے کی وجہ سے کسی بھی سرکاری دفتر میں میری شنوائی نہیں ہوتی ۔متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور شناختی کارڈ میں درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme