جرمنی حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر سرکاری تعطیل دینے پر غور شروع کردیا

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments


برلن(یو این پی)جرمنی کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے ملک کے اندر مسلمانوں کے مذہبی تہواروں میں سے کسی ایک تہوار پر سرکاری تعطیل دینے پر غور شروع کردیا ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تعطیل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی کی حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے وزیر داخلہ نے مسلمانوں کے مذہبی تہواروں میں سے کسی ایک پر سرکاری تعطیل دینے کے معاملے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے اپنی سسٹر آرگنائزیشن کرسچن سوشل یونین سے گفتگو کا آغاز بھی کردیا ہے۔ فی الحال سوشل یونین اس تجویز کی مخالفت کررہی ہے تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ حکمران جماعت سی ایس او کو قائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog