لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست

Published on May 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تصدیق تواللہ ورسولﷺ ،پنجتن پاک،خلفائے راشدینؓ اورتمام بڑے بزرگان دین فرمارہے ہیں اورہمارے تولاکھوں گواہ موجودہیں جن کواللہ ورسولﷺ ،انبیاء کرام ؑ سمیت تمام محبوب ہستیاں زیارتوں سے نوازرہے ہیں اوردستگیریاں فرمارہے ہیں ،ہمارے مخالفین نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ تک رسائی نہیں ہے ،اگر رسائی ہوتی تووہاں سے عرض کرکے پوچھ لیتے کہ اصل حقیقت کیا ہے،شرپسندی پھیلانے والے اپنی تصدیق کرائیں کہ رحمن کے گروہ سے ہیں یا شیطان کے گروہ سے ،ایسے عناصراپنے گواہ لیکر آئیں کہ ان کی کہاں سے منظوریاں ہوئی ہیں ،اب ان کو اپنی باتوں کوسچ ثابت کرناہوگاورنہ سخت ترین سزاکیلئے تیار رہیں ،آخرت میں تو ہوہی گی دنیا میں بھی انہیں ان کے اصل انجام تک پہچایا جائیگا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق جس بندے نے لاکھوں بے نمازیوں کونمازی اورآقا ﷺ پر درودوسلام پڑھنے پرلگادیا ہواسے کافرقراردیا جارہاہے،چور،ڈاکو،جھوٹ بولنے والے،شرابیں پینے والے،زناکاریاں کرنیوالے،گالیاں نکالنے والے ،اس فقیر کی صحبت میں آئے اورایسے لوگ آج اللہ ورسولﷺ کے ذکراوردرودوسلام پڑھنے والے بن چکے ہیں ،خاندانوں کے خاندان اللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت کررہے ہیں،بے راہ روی کاشکارہزاروں نوجوان توبہ تائب ہوکرعشق خدااوررسولﷺ میں رنگے جاچکے ہیں۔شرپھیلانے والے اگراپنی باتوں میں اتنے ہی سچے ہیں تو اپنے ٹولے کولیکر آئیں حق دکھائیں یا ہم دکھاتے ہیں،ایک دونہیں ،پانچ سویا ہزاربندے ہمارے پاس لیکر آئیں حق دکھائیں اگر یہ اپنی باتوں میں سچے ہیں ،نہیں تو ہم سچ دکھاتے ہیں کیونکہ اللہ ورسولﷺ نے ہمیں اپنی بارگاہ سے خاص خزانے عطا فرمارکھے ہیں،پتہ چل جائیگاکہ سچا کون ہے اورجھوٹا کون ہے؟۔ایسے لوگ جوشکل مومناں کرتوت کافراں کے زمرے میں آچکے ہیں اوراللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کوظاہر فرماچکاہے کہ عوام کو قرآن وحدیث کی باتیں بتانے سنانے والے خوددین سے اتنے بے بہرہ ہوچکے ہیں کہ حق اورباطل کی پہچان بھول چکے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اولیاء اللہ پر بہتان بازی کرنیوالے نام نہاد علماء کوعبرت ناک شکست ہوئی،ایسے لوگوں نے ہر دورمیں اللہ تعالیٰ کے محبوبوں پرزبان درازی کی ہے اورانہیں اپنے کئے پر پچھتانا پڑا۔چند کتابیں پڑھ کر اللہ کے محبوبوں پربہتان بازیاں کرنیوالے قہرالہٰی کوبھی یادرکھیں،ایسے لوگ دنیا میں بھی عذاب خداوندی کاشکار ہوئے اورآخرت میں تو یقیناًہونگے ،تمام بڑے مشائخ یہی فرماتے آرہے ہیں جولوگ قہر الہٰی میں آجاتے ہیں وہ بندگان خدا پر زبان درازی کرتے ہیں۔ایک عام مسلمان کلمہ پڑھنے والے کوبھی کافرنہیں قراردیا جاسکتایہ صرف اورصرف حسد اوربغض کی بناپرپروپیگنڈاپھیلایا جارہاہے ،عوام نام نہاد مولویوں کو ان کے کردارسے پہچانیں۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی ،شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH…….SUBHANALLAH……..BAYSHAK





Weboy

Premium WordPress Themes