خواتین کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے، شہباز شریف

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔ پنجاب حکومت دیہی خواتین کے حقوق کے حوالے سے انتہائی موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے اس کی کسی معاشرے میں مثال نہیں ملتی۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کا مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کو بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ پاکستانی کی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں۔ پاکستان کی دیہی خواتین خانہ داری کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔ دیہی خواتین کی بڑی تعداد زراعت کے شعبے میں خاندان کے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题