عراق کے آرمی چیف کی قیادت میں فوج کے وفد کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ

Published on October 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments


جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی )عراق کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنمی کی قیادت میں فوج کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا ہے اور انھوں نے سعودی عرب کی مسلح افواج کے سر براہ جنرل عبدالرحمان البنیان سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دورے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گذرگاہوں کو کھولنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق کے آرمی چیف کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری شعبے میں تعلقات کے فروغ کے ضمن میں اہم قدم ہے ۔ انھوں نے سعودی عرب کے آرمی چیف کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔واضح رہے کہ عراق کے کسی سینیر فوجی عہدے دار کا عشروں کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes