گوادر سمیت بلوچستان و پاکستان کی ترقی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

777
کوئٹہ(یواین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان و پاکستان کی ترقی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا اور وہ دن دور نہیں کہ گوادر دنیا بھر کے صفحہ اول کے بندرگاہوں میں شمار ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) گوادر کے وفد سمیت گٹھی ڈھور گوادرکے متاثرین اور سرکاری آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہم وفاق سے مکمل رابطے میں ہیں اور صوبوں کے حقوق کا ہر لحاظ سے تحفظ کیا جائے گا۔ 36فیصد رقوم توانائی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گی اور ان میں زیادہ تر منصوبے سندھ اور بلوچستان کے ہوں گے۔ تعلیم، صحت، آبنوشی، اور سوشل سیکٹر کے منصوبے ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ٹرالنگ سمندری حیات کو تباہ کررہی ہے سمندر میں ممنوعہ جال کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ فشریز فوری طورپر اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ومشکلات جن میں تعلیم، صحت، آبنوشی کے منصوبے شامل ہیں سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو فوری طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پرکہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کوان کی دہلیز پر حل کرنے کے پابند رہیں، سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل ومشکلات حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے گھٹی ڈھور کے متاثرین نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کمشنر مکران ڈویژن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے سروے کرکے فوری رپورٹ پیش کریں تاکہ کسی بھی زمیندار کے ساتھ ناانصافی وحق تلفی نہ ہو

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog