سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ اپر نیلم کا شیڈول تبدیل

Published on October 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 972)      No Comments


مظفرآباد(یو این پی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ اپر نیلم کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے 24اکتوبر کے بجائے 27اکتوبر بروز جمعہ بالائی نیلم کا دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق صدر مسلم کانفرنس 25اکتوبراور 26اکتوبر کو آزادکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی وجہ سے انہوں نے 24اکتوبر سے نیلم جانے کادورہ منسوخ کرتے ہوئے 27اکتوبر کو بالائی نیلم کا دورہ کریں گے۔ترمیمی شیڈول جاری کردیا گیا۔27اکتوبر کو مظفرآباد سے روانہ ہوتے ہوئے باب نیلم چلہانہ کے مقام پر ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ اور دیگر قائدین اپنے قائد کا شانار استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں جورا بانڈی لے جایا جائے گا،جہاں مسلم کانفرنس رہنماء خالد نذیر مغل کی طرف سے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اس کے بعد صدر مسلم کانفرنس اٹھمقام کے مقام پر آفس کا افتتاح کریں گے ،اور اس کے بعد سابق چیئرمین ضلع زکوٰۃ نیلم میاں عبدالقدوس اسحاقی کے بہنوئی کی فاتحہ خوانی کیلئے دواریاں بالا جائیں گے ،دواریاں سے ہوتے ہوئے یونین کونسل دودھنیال کے کارکنوں سے ارشد ملنگی کے گھر میٹنگ کریں گے جب پر منظور سکندر کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ،رات تحصیل شاردہ کے مسلم کانفرنس کارکنوں سے مشاورتی میٹنگ کریں گے اور وفات پانے والے لوگوں کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کرینگے شام کو سردار مطیع اللہ خان اور ملک رشید خان کی طرف سے دئیے گئے ڈنر مین شرکت کریں گے اور قیام کریں اور 28تاریخ کو شاردہ سے کیل روانہ ہوں گے جہاں پر وہ سابق وزیر حکومت الحاج سردار گل خندان کے گھر جا کر مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل کیل سردار شاہ ولی خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کریں گے اور اس کے علاوہ سر قمر الزمان، محمد اقبال کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کریں گے اوردن کوسردار طاہر علی خان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر یونین کونسل کیل کے کارکنوں سے مشاورت اور خطاب کریں گے۔اس کے بعد سردار طاہر علی کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ۔شام کو تین بجے کیل سے جانوائی کے لیے روانہ ہونگے جہاں پر مقامی ہوٹل کا افتتاح کرینگے اور حاجی ملکی مان کارنر میٹنگ کارکنان مسلم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اور قیام رات جانوائی کریں گے جبکہ29تاریخ کو جانوائی سے پھولائی روانہ ہوں گے ،سردار نو شیر وان وکمانڈر شفیق الرحمن پھلا وائی کی طرف سے کھانا دیا جائے گا اور ان ہی کے گھر کارکنوں سے میٹنگ بھی کی جائے گی اُس کے بعد مرنا ٹھ3بجے سہ پہرچائے صوبیدار خانی زمان، چوہدری اسرائیل و کارکنان مسلم کانفرنس روانگی برائے سرداری 5بجے شام استقبال ، کارنر میٹنگ کارکنان برخانہ نمبردار محمد صدیق شاکر ،برخانہ محمد صدیق شاکر،قیام رات فاریسٹ ریسٹ ہاؤس ہلمت/اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کرینگے۔30تاریخ کو مظفرآباد کیلئے واپس روانہ ہونگے تاؤ بٹ سے واپس یونین کونسل نیلم برخانہ غلام حسین شاہ عرف ننگا صاحب ٹکی پیراں فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس مظفرآبادروانہ ہونگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes