عامر خان نے مقبولیت میں نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments


ممبئی(یوا ین پی) ویسے تو بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں، تاہم کئی ایسے معاملات ہیں، جن میں عامر خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایسے ہی کاموں میں سے ایک کام چین کی سوشل ویب سائیٹ ویبو بھی ہے، جہاں پر نریندر مودی کے مقابلے عامر خان کے مداحوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ویبو پر عامر خان کے مداحوں کی تعداد 65 لاکھ سے بھی زیادہ ہے، جو بھارتی وزیر اعظم کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے، کیوں کہ ویبو پر بیچارے نریندر مودی کے مداحوں کی تعداد صرف 16 لاکھ ہے۔ ویبو پر51 سالہ عامر خان کے مداحوں میں حالیہ ہفتوں میں دگنا اضافہ ہوا، کیوں کہ ان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ نے چین میں کئے نئے ریکارڈ قائم کیے، جو چین میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی بھارتی فلم بن چکی ہے۔ چین میں جہاں دنگل فلم نے کامیابی حاصل کی، وہیں اس فلم کے ذریعے عامر خان کو لاکھوں نئے چینی مداح بھی ملے، کئی چینی افراد نے پہلی بار عامر خان کی فلم دیکھی، اور مسٹر پرفیکٹ کے مداح بن گئے۔ کئی صارفین نے فلم دیکھنے کے بعد سوشل ویب سائیٹ ویبو پر لکھا کہ وہ پہلی بار عامر خان کی فلم دیکھتے وقت اپنے آنسوؤں اور جذبات کو روک نہیں پائے، عامر خان سچ میں حقیقی کرداروں کے اداکار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes