افغانستان، چیک پوسٹ پر حملہ،4اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

کابل (یو این پی ) کابل افغان صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کاکہناتھا کہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئے جبکہ یہ حملہ غزنی کے ضلع واغاز میں واقع چیک پوسٹ پر ہوا ور اس حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے ۔ دریں اثنا دارالحکومت کابل پر2 راکٹ داغے گئے تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes