قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ڈرائیور عبدالباسط اور رشتہ دار ظفر بھی گرفتار

Published on August 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

01
ملتان(یو این پی)قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت،پولیس نے ڈرائیور عبدالباسط اور مقتولہ کے رشتہ دار ظفر کو بھی باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔تفصیلات کےمطابق ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ڈیرہ غازی خان سے ملزم حق نواز کیساتھ آنیوالے ڈرائیور عبدالباسط اور رشتہ دار ظفر کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان کو مقتولہ کے والد عظیم کی نامزدگی پر پولیس نے حراست میں لیا ہوا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعدا 4 ہوگئی ہے،، ملزم ظفر قندیل بلوچ اور ملزم حق نواز اور وسیم کا رشتہ دار ہے جبکہ ڈرائیور عبدالباسط ملزم حق نواز کیساتھ ڈیرہ غازی خان سے قتل کی رات ملتان آیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes