ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

سوات(یوا ین پی)سرگودھا، پھول نگر، سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف و ہراس، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تقریباً 10 بج کر 52 منٹ پر سوات اور اس کے اردگرد کے علاقوں مردان، شانگلہ، کالام، سیدو شریف، دیر، مالاکنڈ، بونیر، داسو، ایبٹ آباد اور کوہستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ باغ، سرگودھا، کوٹ مومن، پھول نگر اور سانگلہ ہلز اور ان کے گردونواح بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5٫9 اور گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes