ڈکیتی اور را ہزنی کی وارداتوں میں ملو ث خطرناک اشتہاری عارفی اوڑھ جاں بحق

Published on March 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) ڈکیتی اور را ہزنی وغیرہ کی23 سنگین وارداتوں میں ملو ث خطرناک اشتہاری عارف عرف عارفی اوڑھ جاں بحق،عارف عرف عارفی اپنے ساتھیوں ندیم اور فوجی کے ہمراہ نواحی گاؤں کلیاں سے وحید احمد سے کرولا کار چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ بھلو کے قریب ناکہ زن پولیس تھانہ مصطفی آباد نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔دوران فائرنگ اپنی ہی ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ مذکورہ ڈاکیت گینگ چھانگا مانگا، تھہ شیخم، کوٹ رادھاکشن، حجرہ شاہ مقیم، پتوکی، سٹی چونیاں، کھڈیاں، چونیاں و تھانہ مصطفی آباد میں چوری و ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف عرف عارفی اوڑھ جو کہ قصور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا مصطفی آباد کے نواحی گاؤں وڈانہ کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی ندیم اوڑھ اور فوجی اوڑھ بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔ گزشتہ رات بوقت قریب 9/45بجے مسمی وحید احمد بسواری کار مصطفی آباد سے واپس اپنے گھر پٹھان والا جا رہا تھا کہ کلیاں پل کے قریب 3کس نا معلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کارکرولا،موبائل فون اور نقدی 2100/-روپے چھین کر جانب سرہالی فرار ہوگئے اس اطلاع پر انچارج چوکی بیدیاں سب انسپکٹر محمد نوازنے ہمراہ دیگر ملازمان ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان براستہ راجباہ رام تھمن سے مین فیروز پور روڈ پر آگئے پکی حویلی کے قریب اے ایس آئی عاطف نذیر ہمراہ دیگر ملازمان ناکہ پر موجود تھے ملزمان نے ناکہ پولیس پر فائرنگ کی اور ناکہ توڑ کر جانب قصور فرار ہوگئے ۔میں ہمراہ ملازمان پہلے سے ہی بسلسلہ گشت نزد روہی نالہ وڈانہ موجود تھا ملزمان کو اطلاع پا کر مین فیروز پور روڈ میں رکاوٹ کھڑی کر کے ناکہ بندی کی ملزمان نے پولیس پارٹی کو سامنے دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی تو ملزمان چھینی ہوئی کار سڑک پر چھوڑ کر قریب فصلو ں کی طرف بھاگے پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ایک کس ڈاکو فصل کے قریب زخمی حالت پڑا تھا جبکہ اسکے دو ساتھی بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمی ڈاکو نے دریافت پر اپنا نام عارف عرف عارفی اوڑھ بتایا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل برآمد ہواجو کہ قصور پولیس کو ڈکیتی ،راہزنی وغیرہ کی 23سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ۔زخمی ڈاکو نے بھاگنے والے دو کس ڈاکوؤ ں کے نام ندیم اوڑھ اور فوجی اوڑھ بتائے و ہ بھی قصور پولیس کو سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہیں ۔زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہو گیاجبکہ بھاگنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔مذکورہ ملزمان کے خلاف 302-353-324-13-20-65کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog