پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments


لاہور (یو این پی) پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا ، نومبر میں نو ٹیفکیشن کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے راولپنڈی سمیت بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کہ کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا ، نومبر میں نو ٹیفکیشن کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجراء 1951 میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دیناتھا۔ اس دور میں کسی بھی شخص کی یہ واحد سرکاری دستاویزات تھی، ڈومیسائل ہر سرکاری ملازمت کے لیے ضروری سمجھا جاتا تھا ۔ کیونکہ یہ سکونتی سرٹیفکیٹ ہوتا تھا، کمپیوٹر ائز ڈ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ درج ہوتا ہے اس کی موجودگی میں ڈومیسائل کا کوئی جواز ہی نہیں جبکہ ڈومیسائل بنوانے کے لیے سرکاری طور پر کم از کم 300 روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن شہریوں کو 200 سے لے کر 5000 روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔جبکہ ڈومیسائل کے حصول کے لیے شہریوں کو چکر بھی لگوائے جاتے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے جعلی ڈومیسائل، رشوت اور ڈومیسائل کے بنانے کے دوران مشکلات کی بڑھتی ہوئی شکایا ت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔حکومت پنجاب نے جعلی ڈومیسائل، رشوت اور ڈومیسائل کے بنانے کے دوران مشکلات کی بڑھتی ہوئی شکایا ت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes