شادی سے انکار پرملزم نے لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا ، بال بھی کاٹ دیئے

Published on November 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

شیخوپورہ(یو این پی)فیروزوالا میں شادی سے انکار پر محلہ دار شاہد نے لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور لڑکی کے بال کاٹ ڈالے جس سے دوشیزہ نازیہ بی بی زخمی ہوگئی اور اسے فوری طور پر میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لڑکی کے انکار پر مشتعل ہو گیا۔ شادی سے قبل اسے قتل کرنے کی غرض سے چھریوں کے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes