ہمیں شوبزکی دنیاکی رنگینیوں کے ساتھ ساتھ رب کائنات کے گھر بھی سجدہ ریز ہونا چاہئے؛ اداکارہ میگھا

Published on November 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments


لاہور(یواین پی ) بحیثیت مسلمان ہمیں شوبزکی دنیاکی رنگینیوں کے ساتھ ساتھ رب کائنات کے گھر بھی سجدہ ریز ہونا چاہئے کیونکہ دنیا کی زندگی کے مقابلہ میں آخرت کی زندگی بڑی اہمیت کی حامل ہے ان خیالات کا اظہار نامو اداکارہ میگھا نے شوبز کی دنیا سے منسلک افراد کے بے لوث کووریج کرنے والے سینئر صحافی باؤ اصغر علی سے کیا جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آج لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اکیس روز قیام کریں گے اپنے اس روحانی دورہ میں آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پہ بھی حاضری دیں گے خوشی کے اس پرمسرت موقع پہ اداکارہ میگھا نے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی فیملی کو ایمان افروز سعادتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog