پنجاب، ایک لاکھ 15ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیاگیا

Published on November 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 904)      No Comments

لاہور( یو این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 700فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بیک وقت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر معیاری دودھ کے خلاف کارروائی کی اور شہر وں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مجموعی طور پر ایک لاکھ 15ہزار لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا۔دودھ گاڑھا کرنے کیلئے یوریا، امونیا، فارملین، پانی اور کیمیکل کی موجودگی کے بعد تلف کرنے کی کارروائی کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ لاہور کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر 22ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے اور گاڑھا کرنے والے کیمیکل ، پانی اور دیگر اجزا کی ملاوٹ پر غیر معیاری دودھ تلف کیا گیا۔سات سو کے قریب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خصوصی ہدایات کے تحت لاہور سے رحیم یار خان، راجن پور سے اٹک تک ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر ٹیسٹ کیا گیا، لیکٹومیٹر ریڈنگ معیار کے مطابق نہ آنے اوردودھ گاڑھا کرنے کے لئے ،یوریا،امونیا ، فارملین ، پانی اور کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے مجموعی طور پر صوبہ بھر میں ایک لاکھ 15ہزار لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔قصور، شیخوپورہ،اوکاڑہ سمیت لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہفتہ کی علی الصبح کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف معمول کی کارروائیوں سے ہٹ کر ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ناقص دودھ دیرینہ مسئلہ ہے جس کاواحد حل پاسچرائزیشن ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی پاسچرائزیشن قانون پاس کر چکی ہے اور آنے والے 5سال کے عرصے میں کھلے دودھ پر مکمل بندی عائد کر دی جائے گی اور ملاوٹ سے پاک معیاری دودھ پیکنگ میں دستیاب ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题