ورکنگ جرنلسٹوں کو تحفظ فراہم کیا جائے زاہد صدیقی

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments


نارووال(یو این پی)معروف شاعر، ادیب، کالم نگار اور صحافی محمد زاہد صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر سید حسنین شاہ کے بہیمانہ قتل کی نہ صرف شدید مذمت کی ہے بلکہ ورکنگ جرنلسٹ کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کرنے کو کھلم کھلا دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ورکنگ جرنلسٹوں کو تحفظ فراہم کیا جائے مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی نجی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے پر پوری صحافی برادری میں تشویش پائی جارہی ہے تمام صحافتی برادری غم اور غصہ کی کیفیت سے دوچار ہے موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حسنین شاہ کے قتل پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم, وزیر داخلہ, آئی جی پنجاب اور دیگر ذمہ دار اداروں سے پر زور مطالبہ ہے کہ سید حسنین شاہ کے قاتلوں کو نہ صرف گرفتار کرے بلکہ اس قتل کے پیچھے چھپے محرکات کو بھی منظر عام پر لائے ورنہ صحافی برادری شدید احتجاج کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog