رزق حلال بہت بڑی نعمت ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      1 Comment

اہل بیت اطہارؓسے محبت ہی کامل ایمان ہے۔محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی سیکرٹریٹ پرمنعقدہ ماہانہ محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رزق حلال بہت بڑی نعمت ہے،آپ اپنے والدین اورشوہرسے کہیں کہ رزق حلال ہی کمائیں،آج کل لوگ شادی بیاہ ،فوتگی اورمختلف تہواروں پر غیر شرعی رسم ورواج پربے تحاشا خرچ کررہے ہیں،جس نے دکھاوے کیلئے لباس پہناروزقیامت اس کو ذلت کالباس پہنایا جائیگا،جوبغیر ضرورت کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتاہے ،اس پر 70دروازے غربت کے کھول دئیے جاتے ہیں۔ہم نے ان سب چیزوں کوروکناہے تاکہ مسائل نہ بڑھیں،فضول رسومات پر بے تحاشا خرچ کرناعیاشی ہے،شیطانیت اورجہالت ہے۔شادی بیاہ کے فنکشن پردلہن توایک ہوتی ہے مگرشادی میں شرکت کرنے والی خواتین دلہن کی طرح ہی سج سنورکرآتی ہیں،بے پردگی،عریاں لباس اورناچ گانا،یہ سب ناپسندیدہ باتیں ہیں،ایسے نکاح میں کیا برکت ہوگئی جہاں ایسے فضول کام ہونگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جوعلم انسان کوعذاب کی طرف لے جائے وہ نفع بخش علم نہیں ہے،انسان کو انسان نہیں بننے دے رہا،انسانیت سے عاری کررہاہے،حیوان اورشیطان بنارہاہے،اب وقت ہے کہ سچے دل سے توبہ کرلیں،اپنی محفل ذکرسے سجائیں،شاہ بیاہ کے فنکشن میں سادگی اپنائیں،غلط بات اورغلط رسم ورواج مت اپنائیں۔آپ کے مرنے کے بعد آپ کاگھر گناہوں کامرکزنہ بنے بلکہ اللہ ورسولﷺ کے ذکراورنیک کاموں کامرکز بنناچاہیے ورنہ مرنے کے بعد پچھتاوارہیگا۔زندگی کاایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے جومسلسل کم ہورہاہے ،ہم نے سوچناہے کہ ہم ایسے نیک اعمال اپنالیں جوہمارے لئے ذخیرہ آخرت بنیں،امیر وہی ہوگاجو اس دنیا میں بھی نیک عمل کرے،جس سے دوسرے لوگوں کوفائدہ پہنچے اورنیک اعمال کی وجہ سے مرنے کے بعد اس کے درجات مزید بلند ہوتے رہیں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ایک خاتون مضبوط ہوکریہ فیصلہ کرلے کہ آئندہ میں ایسے فضول رسوم ورواج نہیں کرونگی یہ حرام کام ہیں تولوگ اسے شاباش دیں گے ،اپنے اندرپختگی پیداکرلیں توپھر اللہ تعالیٰ نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائیگا،کاغذ کی طرح اپنے آپ کواتناہلکانہ کروکہ آندھی آئے توہواکے جھونکوں کیساتھ اڑتے جاؤاورشیطان کے ساتھ بہتے جاؤ،پھر ہمارے انسان ہونے کاکیا فائدہ۔لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل شعبہ خواتین کی چےئرپرسن محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل بیت اطہارؓسے محبت ہی کامل ایمان ہے،یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے حبیب اللہ ،محبوب اللہ ہونے میں کوئی شک نہیں،ان کے عمل ،اخلاق ،افعال اورکرداربے مثل وبے مثال نمونہ ہیں ہمارے لئے۔محفل پاک میں خصوصی دعاکی گئی کہ یا اللہ !ہمیں عقل سلیم عطا فرمااوراپنے پسندیدہ کاموں کوکرنے کی توفیق عطا فرما،سیدالانبیاء ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام کیساتھ اس عظیم الشان روح پرورروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت کااختتام ہوا،شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کابھی اہتمام کیاگیا تھا 

Readers Comments (1)




Premium WordPress Themes

Weboy