پشاور؛پارا چنار بم دھماکے کے بعد پشاو ر میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی

Published on January 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

4
شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت،حساس مقامات پر ہائی الرٹ
پشاور(یوا ین پی)پارا چنارمیں ہونے والے بم دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاو ر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی نگرانی سخت کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پارا چنارمیں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ۔شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیک پوسٹوں اور پولیس ناکوں پر تلاشی اور کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رہا جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ سمیت دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد سے قومی شناختی کارڈ چیک کئے جاتے رہے ۔اسی طرح پشاورسنٹر ل جیل،ہائیکورٹ،سیشن کورٹ سمیت دیگر حساس عمارتوں اور مقامات کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes