چکوال ،تبلیغی اجتماع رائے ونڈ جانے والی بس حادثے کا شکار،27افراد جاں بحق53زخمی

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 928)      No Comments

چکوال(یواین پی)کوہاٹ سے رائے ونڈ جاتی بس ڈھوک پٹھان کے قریب بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 27افراد جاں بحق اور 53زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بد قسمت بس میں77 مسافر سوار تھے ،جو کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے150فٹ نیچےجاگری۔زخمیوں میں سے 41افراد تلہ کنگ میں زیر علاج ہیں ،جبکہ 12شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہےمٰیڈٰیا رپورٹس کے مطابق یہ بس رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے رائے ونڈ آرہی تھی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے ،انہوںنے متعلقہ حکام کوزخمیوں کو بہترین علاج کی سہولتیں دینے کی ہدایات کی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes