شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا140 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے،مزارپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور(یواین پی)شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال ؒکا140واں یوم ولادت آج منایاجارہاہے،اس حوالے سے مزاراقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی،پاک بحریہ کے چاق وچوبنددستے نے گارڈزکے فرائض سنبھال لئے،سٹیشن کمانڈرلاہور کموڈورساجد محمودشہزادنے پاک نیوی اوررینجرزکے دستوں کامعائنہ کیا، انہوں نے نیول چیف،آفیسرز اور جوانوں کی طرف سے مزارپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،اس سے پہلے گارڈزکے فرائض پنجاب رینجرزکے پاس تھے۔ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل اظہرنویدحیات نے مزاراقبال پرحاضری دی اور مزاراقبال پرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی جبکہ کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض بھی تقریب میں شریک ہوئے انہوں نے بھی مزاراقبال پرپھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،تقریب کے موقع پر وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے زندگی اور ان کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme