حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کی سماعت کیلئے جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل

Published on November 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کی سماعت کے لیے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ پاناما بینچ کے بھی سربراہ تھے جنہوں نے اپنے بیس اپریل کے فیصلے میں نواز شریف کو گاڈ فادر قرار دیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ بینچ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس دوست محمد بھی شامل ہیں ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم ہونے والا یہ تین رکنی بینچ 13 نومبر( پیر ) کو نیب اپیل کی سماعت کرے گا۔
نیب نے 20 ستمبر کوحدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کےلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اور صاحبہ شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔ نیب حکام نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر اس کیس میں فیصلہ دیا۔ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes