فاروق ستارنے اسٹیبلشمنٹ سے کہہ کر ہمارے ساتھ ملاقات کی: مصطفیٰ کمال

Published on November 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

کراچی (یواین پی) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستارنے اسٹیبلشمنٹ سے کہہ کر ہمارے ساتھ ملاقات کی، ہم اسٹیبلشمنٹ سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں لیکن اس کے ایجنٹ نہیں ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے الزامات کے جواب میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ان کی اور فاروق ستار کی میٹنگ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے کہنے پر ہوئی، ’ ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے فاروق ستار سے ملوایا ، جب ہم پہنچے تو فاروق ستار پہلے سے وہاں بیٹھے ہوئے تھے ،فاروق ستار کی خواہش پر ہمیں ملاقات کیلئے بلوایا گیا‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پچھلے 8 مہینے سے فاروق ستار اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے کال کرکے انہیں بلاتے ہیں، پاکستان کا کون سا صحافی یا سیاستدان ہے جو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرتا ۔ ’ میں سب سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرتا ہوں لیکن اس کا ایجنٹ نہیں ہوں ، اگر ایجنٹ ہوتا تو سینیٹر شپ نہ چھوڑتا بلکہ ایم کیو ایم میں رہ کر ایجنٹ بنتا، اگر انیس قائم خانی نے ایجنٹ بننا ہوتا تو وہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر رہتے ہوئے ایجنٹ بنتے‘۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار نے ایک ایک اینکر اور صحافی کو فون کرکے یہ سمجھایا ہے کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ اغوا کرکے لی گئی تھی لیکن ذرا سی سخت بات کرتا ہوں تو یہ اسٹیبلشمنٹ سے شکایت کردیتے ہیں اور ہمیں کال آجاتی ہے کہ بھائی ذرا سا ہاتھ ہلکا رکھو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme