پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے؛ اسحاق ڈار

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

aکھٹمنڈو (یو این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے بھر پورکوششیں کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستانیوں نے بھاری قیمت ادا کی۔ ان کا کہنا ہے کہ سارک خطے میں علاقائی روابط بڑھانے کی ضرورت جس کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہاہے۔ سارک ممالک کی ساتویں وزرائے خزانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سارک ممالک پاکستان کی اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان میں اقتصادی راہدار ی کا منصوبہ قدرتی وسائل کے استعمال کے لیے بہترین اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک ممالک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی کی رفتارکو تیز کیا جا سکتا ہے اورآزادانہ تجارت کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题