پانی بھرے گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز نہایت خوش آئند ہے یار کموکا

Published on January 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

\"kamoka
ہارون آباد(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک چوہدری محمد ارشد کی جانب سے پنجاب بھر میں پانی بھرے گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز نہایت خوش آئند ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب بھر میں ایکشن کے آغاز کا اعلان بلا شبہ عوام کو صحت مند گوشت کی فراہمی کے سلسلہ میں سنگ میل ثابت ہو گا اور عوام اس اقدام سے پانی ملے مضر صحت گوشت کی بجائے صحت مندانہ گوشت سے استفادہ کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانی ملا گوشت فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کریک ڈاؤن کو چند شہروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا اور یہ کریک ڈاؤن چند روزہ بنیادوں پر نہیں بلکہ سال بھر جاری رہے گا اور اس عمل کی بدولت ہی اس کے حقیقی مقاصد سے عوام استفادہ کر سکیں گے پنجاب حکومت کے اس قسم کے عوام دوست اور صحت دوست اقدامات گڈ گورننس کی جانب سے اہم سمجھے جائیں گے ان پر حکومت کو عوامی حمایت حاصل ہوگی اور عوام ان اقدامات کو بھر پور انداز سے سپورٹ فراہم کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme