کوئٹہ ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کا سریاب روڈ پر خودکش بم دھماکے کی مذمت

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں سریاب روڈ پر خودکش بم دھماکے میں 5افراد کی شہادت  اورخواتین اور بچوں سمیت 26افراد کے زخمی ہونے کے المناک اور دہشتگردانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی ، فرقہ واریت ، انتہا پسندی کے ہونیوالے واقعات نے تمام ملک اور بالخصوص پشتونخوا وطن کو آگ وخون میںنہلا دیا ہے ۔اور جب تک دہشتگردی ،فرقہ واریت اور انتہا پسندی میں ملوث قوتوں اور عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی ان کے کمین گاہوں ، مراکز اورسب سے بڑھ کر ان کے سہولت کاروں کیخلاف موثر اور جامع کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک امن کا قیام محال ہے۔ کیونکہ اب بھی ایسے عوام دشمن قوتیں اور عناصر موجود ہیں جو دہشتگردوں اور فرقہ واریت کے قوتوں کی نہ صرف حمایت کررہے ہیں بلکہ انہیں سپورٹ بھی کررہے ہیں۔ لہٰذا آج کے دہشتگردانہ حملے کا مقصد بھی سیکورٹی اداروں کے ممتاز افیسروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں کی جانب سے اپنی وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرنا تھا ۔ اور عوام کی حفاظت پر مامور امن وامان کے اداروں کے افیسروں واہلکاروں پر حملے جاری رکھ کر انارکی کو عام کرکے حکومتی رٹ کے خاتمے کی ناکام کوشش کو دوام دینا ہے اور عوام پر خوف وہراس مسلط کرکے ان پر ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی گزارنے کی راہیں مسدود کرنا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام عوام دشمن قوتوں ، عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مسلسل منظم حکمت عملی اور تدبیروں کو اپنا کر ان کے ہر سطح کے نیٹ ورک کومستقل بنیادوں پر ختم کرنا ضروری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ شہدا کے تمام خاندانوں کے غم میں برابرکی شریک ہیںاور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes