اسلام آباد دھرنا،سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کی ،دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اور استغاثہ کے گواہ محمد طیب راستے بند ہونے کی وجہ سے عدالت نہ پہنچ سکے جبکہ کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے خواجہ حارث اور گواہ کی عدم پیشی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ ”آج آپ سے متعلق سماعت نہیں،آپ کیوں آئے؟“اس جواب دیتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ وکلاکے مشورے پرآگیاہوں،انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوپیرحسین الدین کی سفارشات پرعمل کرناچاہیے تھا،اگرصبرکیاجاتاتودھرنے کامسئلہ پہلے ختم ہوجاتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy