پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

Published on October 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 642)      No Comments


اسلام آباد: (یو این پی)پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔(یو این پی)کے مطابق 3 اور 4 جی کے بعد اب پاکستانی صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔(یو این پی)کےذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جب کہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ 2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes