وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا،سابق وفاقی وزیر قانون نے گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر فیض آباد میں دھرنا دے رکھا تھا اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث ملک میں صورتحال کشیدہ ہونے پر زاہد حامد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا تھا جو منظور کر لیا گیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ دلی طور پر مطمئن ہیں اور ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں تاہم اگر ان کے استعفیٰ دینے سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں تو وہ اس کےلئے تیار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog