پنجاب میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

Published on April 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

5
لاہور (یو این پی) سول اور عسکری حکام نے پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج‘ رینجرز اور سی ٹی ڈی مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور کے درمیان چار روز قبل ہونے والی ملاقات میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ملاقات کے تناظر میں جوائنٹ آپریشنز کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے سینئر سول، عسکری اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سول اور عسکری حکام ڈویژنل اور ضلعی سطح پر موثر طریقے سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرینگے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے فوج‘ رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس ملکر کام کریں گے۔ اجلاس میں شریک حکام نے عزم ظاہر کیا کہ پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes