وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

ریاض: (یواین پی) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی، انسداد دہشت گردی کیلئے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سعودی قیادت کی گفتگوتفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیرِ اعظم، آرمی چیف، وزیرِ خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور مسلمان ملکوں کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی بھی تعریف کی۔ سعودی فرمانروا نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题