سوشل میڈیا پہ میرے گائے ہوئے گیتوں کی دھوم مچی ہوئی ہے گلو کارہ اور ادا کارہ جنیوا رائے 

Published on November 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

گلو کاری اور فلم کے ساتھ ساتھ اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہوں میری خواہش ہے کہ پاکستان کا وزٹ کروں
بمبئی ( یواین پی) مجھے پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں کیونکہ یہ ڈرامے سبق آموز ہوتے ہیں اور ادا کاری بھی دل کو بھاتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا بہت ترقی کر چکا ہے سوشل میڈیا پہ میرے گائے ہوئے گیتوں کی دھوم مچی ہوئی ہے اور میرے گیتوں کو پاکستانی شائقین موسیقی خوب سراہتے ہیں میں ان کا پیار اور محبت کبھی بھول نہیں پاؤ گی ان خیالات کا اظہاربھارتی معروف گلو کارہ اور ادا کارہ جنیوا رائے نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل گلو کاری اور فلم کے ساتھ ساتھ اسٹیج شو میں بہت زیادہ مصروف ہوں میری خواہش ہے کہ پاکستان کا وزٹ کروں انشاٗ اللہ جلد پاکستان کا ثقافتی دورہ کروں گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme