بورے والا میں زیر تعمیرعمارت گرنے سے بچہ جاں بحق، 30 افراد زخمی

Published on December 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

بورے والا(یو این پی) نواحی قصبہ لڈن میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔کے مطابق بورے والا کے نواحی قصبہ لڈن میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ ملبے سے 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے تاہم ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ زخمیوں اور لاش کو ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے میں زخمی افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ کے بارے میں بتایا کہ زیرتعمیر عمارت کھدائی کے دوران برابر میں ایک مکان پر گری جس میں کسی فرد کے انتقال کے بعد گاؤں کے لوگ تعزیت کے لئے جمع تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes